PIB Fact Check: بھٹنڈہ ایئرفیلڈ بالکل محفوظ اور مکمل طور پر فعال ہے اور اس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھٹنڈہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں: پی آئی بی فیکٹ چیک
اس سلسلے میں مسلسل فرضی خبریں گردش کررہی ہیں اور اسے پی آئی بی چیک کررہا ہے۔ اس سے قبل ایک دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے مبینہ سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تاہم، ماہرین اور متعلقہ بھارتی حکام نے اس دعوے کو بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔
PIB Fact Check: بھارت کی بجلی کی فراہمی پر پاکستانی سائبر حملے کی خبریں جھوٹ پر مبنی قرار، پی آئی بی فیکٹ چیک میں یہ خبر بھی نکلی افواہ
بھارتی وزارت توانائی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بجلی کے نظام میں کسی بڑے سائبر حملے یا خرابی کی کوئی اطلاع نہیں ملی، اور تمام اہم تنصیبات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس دعوے کو افواہ اور غلط معلومات پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا گیا ہے۔





