Bharat Express DD Free Dish

Paytm Payment Bank

بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے ایک اہم اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق مذکورہ بینک نے اپنے لائسنس سے متعلق لازمی ضوابط اور شرائط کی مسلسل خلاف ورزی کی، جس کے باعث یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

وجے شیکھر شرما Paytm کے پارٹ ٹائم نان ایگزیکٹیو چیئرمین تھے۔ان کے استعفیٰ کے بعد بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ سنٹرل بینک آف انڈیا کے سابق چیئرمین سری نواسن سریدھر، بینک آف بڑودہ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشوک کمار گرگ اور دو ریٹائرڈ آئی اے ایس کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پے ٹی ایم نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کمپنی کے بانی وجے شیکھر شرما نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کے پارٹ ٹائم نان ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔