Paytm CEO Vijay Shekhar Sharma: یہاں جانئے پے ٹی ایم کے سی ای او وجے شیکھر شرما نے پے منٹس بینک بورڈ کیوں چھوڑا؟
وجے شیکھر شرما Paytm کے پارٹ ٹائم نان ایگزیکٹیو چیئرمین تھے۔ان کے استعفیٰ کے بعد بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ سنٹرل بینک آف انڈیا کے سابق چیئرمین سری نواسن سریدھر، بینک آف بڑودہ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشوک کمار گرگ اور دو ریٹائرڈ آئی اے ایس کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔