Bharat Express DD Free Dish

passenger safety

بھارتی ریلوے نے ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کرنے، اسپیکر موڈ پر گفتگو کرنے اور تیز آواز میں گانے یا ویڈیو چلانے کے خلاف سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ قواعد کی خلاف ورزی اور دوسرے مسافروں کو پریشان کرنے پر ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 145 کے تحت 1,000 روپے تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق فضائی حدود کی بندش ایران کی جانب سے جاری جوابی حملوں کے باعث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں اور ملک کے پاس موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ دفاعی نظام موجود ہے۔

ائیر انڈیا کی فلائٹ AI138 جو دہلی کے لیے روانہ ہونی تھی، گزشتہ جمعہ کو تکنیکی مسئلے کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔ ایئر لائن کے مطابق اس کی بوئنگ 787 ڈریم لائنر (VT-ANN) میں ملان میں لینڈنگ کے فوراً بعد خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے واپسی کی پرواز ممکن نہیں رہی۔ اس دوران 256 مسافر جو دیوالی کے لیے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ملان میں ہی رک گئے۔

تھائی لینڈ ایئرپورٹ کے افسران نے بتایا کہ پھوکیت سے ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کو جمعہ کے روز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ اس کے بعد طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔