Indian Railways: عجیب واقعہ! ٹرین میں سیٹ کنفرم، لیکن پورا ڈبہ ہی غائب…، کوچ لگانا بھول گیا ریلوے، مسافر پریشان
اڈیشہ کے سنبل پور ریلوے اسٹیشن پر اس وقت عجیب و غریب صورتِ حال پیدا ہو گئی جب سنبل پور–ناندیڑ ایکسپریس اپنے مقررہ سفر پر ایک مکمل اے سی تھری ٹئیر کوچ کے بغیر ہی اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ اس غیر معمولی واقعے کے باعث تقریباً 57 ایسے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے جن کے پاس باقاعدہ کنفرم ریزرویشن ٹکٹ موجود تھے۔
Dense fog at Delhi airport: اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث آنے والی 60 اور روانہ ہونے والی 58 پروازیں ہوئیں منسوخ
دہلی میں صبح کے وقت شدید دھند اور زہریلی فضا کی موٹی چادر چھائی رہی۔ دوارکا ایکسپریس وے، دھولا کنواں اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں حد نگاہ تقریباً صفر تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب درجے میں رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 384 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
IndiGo flight disruptions: انڈیگو کی پروازیں منسوخ ہونے سے ملک بھر کے 45 مقامات پر 800 سے زیادہ مسافروں کا سامان پھنسا
ڈی جی سی اے کے مطابق انڈیگو کو نومبر 2025 کے سرمائی شیڈول کے تحت 15,014 پروازوں فی ہفتہ کی منظوری ملی تھی، مجموعی طور پر 64,346 پروازوں کا شیڈول تھا، جبکہ ایئرلائن نے صرف 59,438 پروازیں چلائیں اور 951 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Mumbai airport operations disrupted: ممبئی ہوائی اڈے پر نیٹ ورک کی خرابی سے سسٹم ڈاؤن، مسافروں کو شدید مشکلات، چیک اِن اور بورڈنگ مینوئل موڈ میں
ہوائی اڈے کی آئی ٹی ٹیم اصل مسئلے کی نشاندہی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی سرور کی خرابی دور کر کے سسٹم بحال کر دیے جائیں گے، تاہم فی الحال مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔




