مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز
دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی حرف ڈبلیو سے ہوتی ہے۔ اس وجہ سے حروفِ تہجی کی ترتیب سے تیارہونے والی فہرستوں میں ریاست کا نام ہمیشہ سب سے آخر میں آتا ہے۔ اس معاملے پر کئی مرتبہ تشویش ظاہر کی جاچکی ہے کہ اس سے انتظامی امور میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ اسی وجہ سے ممتا بنرجی ریاست کا نام تبدیل کرکے ’بانگلہ‘ رکھنا چاہتی تھیں۔





