Bharat Express DD Free Dish

Parliamentary Proceedings

گوگوئی نے الزام لگایا کہ حکومت نے وزیر داخلہ کو اپوزیشن کے مطالبات کا جواب دینے دینے کے بجائے بار بار مزید بحث کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیان دینے سے گریز کیا اور بار بار مزید بحث کا مطالبہ کیا، جو ایوان سے دور رہنے اور اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کا محض ایک بہانہ تھا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا ’وہ پارلیمنٹ میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جب وزیراعظم خود اندر نہیں آ رہے، جب وزیر داخلہ نہیں آ رہے اور کہتے ہیں کہ ’میں اندر تھا، میں سن رہا تھا‘ تو کیا آپ یہاں اپنے کمرے میں بیٹھنے اور سننے آتے ہیں؟ ایوان میں آئیں اور ہماری بات سنیں۔‘

کاکولی گھوش دستیدار نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بھی کلیان بنرجی کو ایوان سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مبینہ طور پر بار بار زبانی بدسلوکی، خواتین مخالف تبصروں اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے تھے۔

راہل گاندھی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، بی جے پی کا اسپیکر سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔ ایوان سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے ذریعے وزیر اعظم نے ملک کو فروخت کر دیا ہے اور وہ دباؤ میں آ چکے ہیں۔