Bharat Express DD Free Dish

Parliamentary Politics

ادھو ٹھاکرے گروپ کے چھ ارکان پارلیمنٹ نے شندے گروپ کا دامن تھام لیا ہے، جن میں سنجے ہری بھاؤ جادھو، بھاؤ صاحب راجارام واکچورے، اوم پرکاش بھوپال سنگھ  نمبالکر، سنجے دینا پاٹل، سنجے اتم راؤ دیشمکھ اور ناگیش باپوراؤ پاٹل اشٹیکر شامل ہیں۔

جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 18 نومبر 1988 کو ریاست فلسطین کو تسلیم کیا تھا اور الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے اس تاریخی ورثے کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت فلسطینی کاز سے وابستگی کے حوالے سے بیانات تو دیتی ہے، لیکن عملی طور پر اسے ترک کر چکی ہے۔

کانگریس رہنما نے پانی، فضائی آلودگی، امن و امان اور ووٹر لسٹ کے معاملے پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپل سبل نے حکومت کی ’’ہر گھر نل سے جل‘‘ اسکیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی اس معاملے پر خاموش رہے ہیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت کے اس اقدام کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ محض منریگا کا نام بدلنے کا معاملہ نہیں بلکہ اس اسکیم کو کمزور اور ختم کرنے کی سازش ہے۔