Jamaat-e-Islami Hind Ijtema: مسلمان ملک میں تمام طبقات سے استوار رکھتے ہیں برادرانہ تعلقات…‘‘، کل ہند ارکان اجتماع سے سید سعادت اللہ حسینی کا خطاب
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ اس ملک میں صالح اور باصلاحیت نسلوں کی تیاری میں اسلامی طلبہ تنظیموں ایس آئی او اور جی کا غیر معمولی کردار رہا ہے۔ ایک تابناک مستقبل کی تعمیر کے لیے نوجوانوں، طلبہ تنظیموں کو مستحکم اور مضبوط کرنے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
JIH Ijtema Day 1: مسلمان ملک میں انصاف، اعتدال اور امن کی آواز بنیں: سید سعادت اللہ حسینی
اجتماع کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے، سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے کہا کہ یہ اجتماع تحریکی تجربات کے تبادلے، اعلیٰ مقاصد کے لیے جذبہ قربانی، نظم و ضبط، ذہنی و فکری ہم آہنگی کے حصول اور اجتماعی اخلاقی قوت کے اضافے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ دنیا بھر میں اسلام اور اس کی تعلیمات پر جاری عوامی مباحث ہمیں بڑے پیمانے پر شہادت حق کے سنہری مواقع فراہم کرتے ہیں۔