Microsoft Down: مائیکروسافٹ کی سروس 8 گھنٹے سے متاثر، آؤٹ لک نہ کھلنے سے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے یوزر پریشان، 2024 میں بھی ٹھپ ہوئی تھیں خدمات
مائیکروسافٹ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل کے ذریعے ای میل سروس میں آئی پریشانی کی اطلاع دی ہے۔ کمپنی کے مطابق، تکنیکی خرابی کے باعث کئی علاقوں میں کنیکٹیویٹی متاثر ہوئی ہے۔ ٹیم اس مسئلے کی جانچ کر رہی ہے اور خدمات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ابتدا میں اس پریشانی کا اثر صرف امریکہ تک محدود سمجھا جا رہا تھا، لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سے دنیا بھر کے یورر متاثر ہو رہے ہیں۔





