Indian Army Chief General Upendra Dwivedi: پاکستان نے 2025 میں 139 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، آپریشن سندور میں 100 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے: آرمی چیف
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے 13 جنوری 2026 کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ آپریشن سندور ابھی جاری ہے اور کسی بھی غلط قدم پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی فوج ہر لمحہ تیار ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Prithiviraj chavan on operation sindoor: ’ بھارت ہار گیا تھا؟‘ پرتھوی راج چوان کا 12 لاکھ فوجیوں پر سوال، کانگریس پر بی جے پی برہم
’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوان کے بیان نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے آپریشن اور 12 لاکھ فوجیوں پر سوال اٹھایا، جس پر بی جے پی شدید برہم ہو گئی ہے۔
America’s role in Operation Sindoor? آپریشن سندور میں امریکہ کے کردار پر وزیر خارجہ نے خاموشی کیوں اختیار کی؟ پرینکا گاندھی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے سخت سوال
’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے امریکہ کے مبینہ کردار پر حکومت کی خاموشی اپوزیشن کی تنقید کا نیا مرکز بن گئی ہے۔ پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں نے واضح سوالات اٹھائے ہیں، جن کا عوام اور پارلیمنٹ دونوں کو جواب درکار ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا حکومت امریکی دعووں کا باضابطہ انکار کرے گی؟ یا خاموشی کو ہی سفارتی حکمت عملی مانا جائے گا؟





