Defamation Suit: ہردیپ سنگھ پوری کی بیٹی نے جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی آن لائن پوسٹس پر 10 کروڑ روپے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی آن لائن مہم چلائی گئی، جس کے تحت سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جھوٹے اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے۔ یہ مواد مبینہ طور پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، لنکڈ ان کے ساتھ ساتھ بلاگز اور ڈیجیٹل نیوز پورٹلز پر وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا۔





