Guardian of the Blue Horizon: ماحولیاتی قیادت کے اعتراف میں سیشلز نے وزیراعظم مودی کو ’’گارڈین آف دی بلیو ہورائزن‘‘ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا
وزیراعظم مودی کو ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور سبز معیشت کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں سیشلز کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے بحرِ ہند کے خطے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
Maritime Security: سمندری طاقت کے بغیر کوئی ملک عالمی قوت نہیں بن سکتا، امن کے تحفظ کے لیے طاقت ضروری: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ آتم نربھر بھارت، محفوظ بھارت اور وکست بھارت کے وژن کو مضبوط بنانے میں یہ جہاز اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سمندر کو تعاون، رابطے اور ترقی کا ذریعہ سمجھا ہے، لیکن وہ یہ بھی جانتا ہے کہ امن کے تحفظ کے لیے مضبوط دفاعی طاقت ضروری ہے۔





