Japan Wildfire: جاپان کے جنگلات میں خوفناک آگ، 1200 ہیکٹر رقبہ جل کر خاک، ہزاروں افراد کا انخلا
جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں لگی بھیانک جنگلاتی آگ پر قابو پانا حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایواتے کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور جمعہ کی صبح تک تقریباً 1200 ہیکٹر رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔





