PM Modi congratulated Yumnam: منی پور کے نئے وزیراعلیٰ بنے یمنام کھیم چند سنگھ، وزیراعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد
یہ حلف برداری کی تقریب اس اعلان کے ایک دن بعد منعقد ہوئی، جس میں بی جے پی نے نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران 61 سالہ میتیئی برادری کے سینئر لیڈر یمنام کھیم چند سنگھ کو اسمبلی پارٹی کا قائد منتخب کیا تھا۔ ریاستی گورنر اجے کمار بھلّا نے لوک بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ، دو نائب وزرائے اعلیٰ اور دو دیگر وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
President’s rule revoked from Manipur: منی پور سے صدر راج فوری طور پر ختم، نوٹیفکیشن جاری، نئے وزیراعلیٰ یمنام کھیم چند سنگھ کی تقرری کے بعد مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ
منی پور میں 13 فروری 2025 کو صدر راج نافذ کیا گیا تھا، جب اس وقت کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے 9 فروری 2025 کو استعفیٰ دیا تھا۔ ان کا استعفیٰ نسلی تشدد، سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آیا تھا۔ منی پور میں 3 مئی 2023 سے میتئی اور کوکی-زومی برادریوں کے درمیان شدید نسلی تصادم جاری ہے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک، تقریباً 60 ہزار لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان ہوا ہے۔





