Shah In Bengal: ’’کوئی ہندو پناہ گزین بے دخل نہیں کیا جائے گا‘‘ امت شاہ کا مغربی بنگال میں اعلان
مرکزی وزیرداخلہ کی شہریت کے تحفظ کی یقین دہانی، غیرقانونی دراندازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ۔ امت شاہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کے بعد ووٹر لسٹ سے ممکنہ اخراج کے خدشات پر متوا برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔




