Roof of house collapses in Ahmedabad: احمد آباد کے علاقے نکول میں مکان کی چھت گری، 5 افراد ملبے تلے دبے
عینی شاہدین کے مطابق چھت کی حالت پہلے ہی خستہ تھی اور بارش کی وجہ سے دیواریں کمزور ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حالانکہ، ابھی تک حادثے کی صحیح وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔ علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔





