Bharat Express DD Free Dish

NewZealand

وزیر اعظم نریندر مودی 10 جولائی کو نیوزی لینڈ کے اپنے پہلے تاریخی دورے پر آکلینڈ پہنچیں گے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے اس دورے کو ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اس موقع پر حال ہی میں ہونے والے ریکارڈ ساز آزاد تجارتی معاہدے (FTA) اور 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے ایک اہم مقابلے میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ 92 سال اور 25 دن قبل ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والی مصری ٹیم کی عالمی کپ کی تاریخ میں یہ پہلی فتح بھی ہے۔

نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ایمیلیا کیر نے ٹی20 فارمیٹ میں اپنے ملک کے لیے ایک منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایمیلیا نے بدھ کو کرائسٹ چرچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔

بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی پہلی اننگز 46 رنز پر ختم ہوگئی۔ جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو ٹرول کیا ہے۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچ گال میں کھیلے جائیں گے جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ فی الحال 2023-2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

افغانستان کے اسٹار گیند باز راشد خان زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان ٹیم کو 26 دن بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ کھیلنا ہے۔ اس سے پہلے راشد خان کا زخمی ہوجانا افغانستان کے لئے بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کو چھوڑ کر ولیمسن نے 99 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 174 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 55.25 کی اوسط سے 8675 رنز بنائے ہیں۔