NEET UG Paper Leak: نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے کے ملزم یش یادو نے دوبارہ امتحان اور بہن کی شادی میں شرکت کے لیے مانگی عبوری ضمانت
ملزم یش یادو نے 21 جون کو ہونے والے دوبارہ امتحان میں شرکت اور اپنی بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لیے 15 دن کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ راؤز ایونیو عدالت نے منگل کو اس درخواست پر سی بی آئی سے جواب طلب کر لیا۔ خصوصی جج (سی بی آئی) اجے گپتا نے سی بی آئی کو جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت 12 جون مقرر کی ہے۔





