دہلی اردو اکادمی کے زیراہتمام’’نئے پرانے چراغ‘‘ پانچ روزہ ادبی اجتماع کا آغاز، دہلی کے بزرگ ونوجوان شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرز کا مجمع
’’نئے پرانے چراغ‘‘ کا بنیادی مقصد اردو زبان وادب کی مختلف اصناف سے وابستہ اہلِ قلم کو ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں نئی نسل کے تخلیق کاروں کو سینئر شعرا وادبا کے تجربات سے استفادہ کا موقع مل سکے اور دہلی کی دیرینہ ادبی روایت کو نئی فکر، تازہ امکانات اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ پانچ روزہ اس اجتماع کے دوران مختلف ادبی نشستیں، سمینار اور مشاعرے منعقد ہوں گے، جن میں بڑی تعداد میں شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرزاپنی تخلیقات اور تحقیقی کاوشیں پیش کریں گے۔
Naye Puraney Chiragh:دہلی کے بزرگ اورجواں عمر قلمکاروں کا پانچ روزہ ادبی اجتما ع ’نئے پرانے چراغ‘ کا تیسرا دن
تیسرے دن کا پہلا پروگرام تحقیقی و تنقیدی اجلا س سے شرو ع ہوا جس کی صدرات پروفیسر شہزاد انجم ، پروفیسر احمد محفوظ اورپروفیسر مظہر احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثاقب عمران نے انجام دئیے ۔ تخلیقی اجلاس کی صدارت پروفیسر جی ۔آر۔ سید، معصوم مرادآبادی، ڈاکٹر خالد رضا خان اور نظامت ڈاکٹر نثار احمد نے انجام دئیے اور آخر میں محفل شعرو سخن کا انعقاد ہوا جس کی صدرات متین امرہوی اور نظامت مرزا عارف نے کی۔





