National Unity Day 2025: سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش پرملک بھر میں ہوگا ’رن فار یونٹی‘، وزیراعظم نریندر مودی نے کی نوجوانوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یونٹی رن میں شامل ہوں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ’’31 اکتوبر کو رن فار یونٹی میں شامل ہوں اور اتحاد کے جذبے کو زندہ رکھیں! آئیے ہم سردار پٹیل کے متحد بھارت کے خواب کو سچ کر دکھائیں۔‘‘





