JP Nadda lauds PM Modi: جے پی نڈا کا وزیر اعظم نریندر مودی کو طویل ترین مدت تک حکومتی سربراہ بننے پر خراج تحسین
وزیراعظم مودی نہ صرف گجرات کے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیراعلیٰ رہے بلکہ وہ ایسے پہلے وزیر اعظم بھی ہیں جنہوں نے ریاستی سطح پر طویل تجربے کے بعد قومی قیادت سنبھالی۔ ان کا 25 سالہ عوامی خدمت کا سفر ہندوستانی سیاست میں استقامت، قیادت اور عوامی اعتماد کی ایک مضبوط مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Kiren Rijiju hails PM Modi: کرن رجیجو کا وزیراعظم نریندر مودی کو خراج تحسین، طویل ترین قیادت کو ’مثالی خدمت‘ کی علامت قرار دیا
کرن رجیجو کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی 8931 دن کی قیادت ایک ایسے سفر کی نمائندگی کرتی ہے جو انتھک محنت، اصولی سیاست اور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر قرار دی جا رہی ہے۔
Rajnath Singh congratulates PM: وزیراعظم نریندر مودی کو تاریخی ریکارڈ پر راجناتھ سنگھ کی مبارکباد، بطور سربراہ حکومت 8931 دن کیا مکمل
راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم مودی کو اس غیر معمولی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ کامیابی ان کے عزم، لگن اور قوم کے لیے بے لوث خدمت کا واضح ثبوت ہے، جو آنے والے وقتوں میں بھی ایک مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
BNP Government Formation: بنگلہ دیش انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے حکومت سازی کی تیاریاں کیں تیز، جانئے کس کو ملے گی کون سی وزارت؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے بعد صدر کے عہدے میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اس منصب کے لیے سینئر رہنما ڈاکٹر خنداکر مشرف حسین کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جہاں تجربہ کار قیادت اور نئی نسل کے رہنماؤں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
PM Modi meets VP CP Radhakrishnan: وزیر اعظم نریندر مودی کی نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات، نئی قیادت اور آئینی اقدار پر گفتگو
وزیراعظم نے سی پی رادھا کرشنن کی آئینی اقدار اور پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ نائب صدر کے عہدے پر سی پی رادھا کرشنن کی قیادت بھارت کی پارلیمانی روایات کو مزید مستحکم کرے گی اور قومی سطح پر مثبت اثر ڈالے گی۔
NDA Parliamentary party meeting: وزیراعظم نریندرمودی کو آپریشن سندور کے شاندار نتائج پر این ڈی اے پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں خراج تحسین
بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ میٹنگ میں آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی مشترکہ کامیابی پر خوشی کا اظہار۔
Acharya Pramod Krishnam calls Tharoor a Rashtra Bhakt: آپریشن سندور: اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کی قیادت ششی تھرور کے ذمہ، آچاریہ پرمود کرشنم نے تھرور کو بتایا راشٹر بھکت
آپریشن سندور اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی مستقل لڑائی سے متعلق جانکاری دینے کے لیے 7 کُل جماعتی نمائندہ وفد یو این ایس سی اراکین سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کرے گا۔ ششی تھرور کے انتخاب پر اعتراض کرنے والوں پر آچاریہ پرمود کرشنم نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا کہ وزیراعظم مودی راشٹر بھکتوں کی عزت کرنا چانتے ہیں۔




