PM Modi News: دنیا بھارت کو امید اور جوش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، بڑھ رہا ہےعالمی سرمایہ کاری اور تعاون: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کے تئیں دنیا کا بڑھتا ہوا اعتماد ملک کے ایک سو چالیس کروڑ شہریوں کی کوششوں اور امنگوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے جو کچھ ممکن ہوگا، وہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔





