Muzaffarnagar Accident: یوپی کے مظفرنگر میں بڑا حادثہ، ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی تیز رفتار کار، 6 کی موت
حادثے کی خبر ملنے کے بعد پولیس ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا۔ حالانکہ، وہاں ڈاکٹروں نے 5 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ دو زخمیوں کو میرٹھ کے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا، جہاں ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس حادثے میں کل 6 افراد کی موت ہو چکی ہے، جن میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔
Muzaffarnagar Accident: مظفر نگر میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک کے نیچے آئی کار، 6 ہلاک
پولیس نے بتایا کہ کار نیشنل ہائی وے-58 پر پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ متاثرین، جو دہلی کے رہنے والے تھے، ہریدوار جا رہے تھے۔ یہ واقعہ صبح تقریباً چار بجے پیش آیا۔





