Bharat Express DD Free Dish

muzaffar nagar News

مظفرنگرکے جنوبی کرشنا پوری میں ایک مسلم خاندان کے قانونی طورپرمکان خریدنے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا۔ کچھ ہندو تنظیموں نے اسے’’لینڈ جہاد‘‘ قراردیتے ہوئے احتجاج کیا، پنچایت بلائی اورخریدے گئے مکان پر زبردستی تالا لگا دیا۔

مظفرنگر میں احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بل وقف بورڈز کے اختیارات کو کمزور کرتا ہے اور غیر مسلم اراکین کو ان کے انتظام میں شامل کرنے کی تجویز سے مسلم کمیونٹی کے حقوق متاثر ہوں گے۔ سیاہ پٹیاں پہننا ان کا پرامن احتجاج کا طریقہ تھا۔

وزیر اعلی یوگی نے مظفر نگر میں اسٹیج سے کہا، "جو معاشرہ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت نہیں کر سکتا اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بیٹیاں اور بہنیں غیر محفوظ ہوں گی تو معاشرے کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

این جی ٹی کی ہائی پاور کمیٹی غازی آباد سے مظفر نگر تک گنگا نہر کی پٹڑی کو چوڑا کرنے کے مقصد سے درختوں کی کٹائی کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ اس کمیٹی میں یوپی کے چیف سکریٹری، ماحولیات کے ڈائریکٹر، ڈی ایم میرٹھ اور سینئر سائنسدان شامل ہیں۔

اویسی نے مزید لکھا، والد نے اپنے بچے کو اسکول سے نکال دیا ہے اور تحریری طور پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا اور اس کے بجائے ماحول خراب ہوسکتا ہے۔

زخمی خورشید نے موبائل فون پرگھروالوں کو اطلاع دی۔ گھر والوں نے خورشید کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔