Bharat Express DD Free Dish

Mosque Controversy

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جن مساجد کو آج نقصان پہنچایا جا رہا ہے یا ختم کیا جا رہا ہے، وہ مستقبل میں دوبارہ آباد ہوں گی اور وہاں اللہ اکبر کی صدائیں گونجیں گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے ساتھ ان کی مذہبی شناخت، اسلامی اداروں اور اسلام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوس ہونے کے بجائے صبر، اتحاد، سمجھداری اور ثابت قدمی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔

اقرا حسن کے مطابق وہ سہارنپور جاکر انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں تاکہ معاملے کی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ عوام کی آواز بھی اٹھائی جاسکے، لیکن پولیس نے انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں روکا جائے، اس کے باوجود انہیں ہاؤس اریسٹ کردیا گیا۔

ترکمان گیٹ کی صدیوں پرانی مسجد کے اطراف مبینہ تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی، پولیس و ایم سی ڈی کی وضاحت۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے اس وقت دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب ایم سی ڈی نے یکم جنوری کو مبینہ تجاوزات پر نشانات لگائے اور سات جنوری کو انہدامی کارروائی کی اطلاع دی۔