PM Modi 25 Years: ’دہلی سے بھیجا گیا ایک روپیہ سیدھا غریب کے کھاتے میں پہنچتا ہے‘، نتن نوین کا دعویٰ، کہا- پی ایم مودی نے غربت ختم کی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار اور عوامی زندگی کے 25 سالہ سفر کو خدمت، لگن، قربانی اور تپسیا کا دور قرار دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے سابقہ کانگریس حکومت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے تاریخی کام کیا ہے۔





