Bharat Express DD Free Dish

Model Code Of Conduct

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 23 اپریل کو جبکہ دوسرا مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا، جب کہ تمل ناڈو میں بھی 23 اپریل کو ہی ووٹنگ ہوگی۔ دونوں ریاستوں کے نتائج 4 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

سی پی آئی لیڈر نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب بنیادی طور پر سیاسی پیغام پر مبنی تھا، جسے سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے نشر کرنا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دوردرشن اور سنسد ٹی وی جیسے سرکاری نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فنڈ سے چلنے والے ان پلیٹ فارمز کا استعمال کسی ایک سیاسی جماعت یا لیڈر کے مفاد میں نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہفتہ کو قوم سے کیے گئے خطاب پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت حملہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے اسے ’’مایوسی میں دی گئی انتخابی تقریر‘‘ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نشریات کے اخراجات کو بی جے پی کے انتخابی خرچ میں شامل کیا جائے۔

افسران کے مطابق جن ریاستوں میں اس وقت انتخابات ہو رہے ہیں، ان کے نمائندوں کو مرکزی اجلاس میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے بجائے ان ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کے ساتھ الگ سے میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹسمین اور سابق کپتان بابراعظم پر سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

بخشی نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کے دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ امت شاہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے، متعلقہ پارٹیوں اور انہیں اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں کو ضمنی انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کرے۔

الیکشن کمیشن کے اہلکار نے کہا کہ الیکشن کمیشن میڈیا کو رپورٹ نہ کرنے سے متعلق نہیں کہہ سکتا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ "اگر وزیر اعظم کل اپنے مقررہ ہاؤس میں دھیان  کریں اور میڈیا اس کی کوریج کرے تو کیا یہ خلاف ورزی ہے؟

جب ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہوتا ہے تو حکومت کے کام کا دائرہ محدود ہو جاتا ہے۔ حکومت بڑے پالیسی فیصلے نہیں لے سکتی۔ نئی اسکیمیں اور منصوبے شروع نہیں کئے جا سکتے۔ انتخابی مہم کے لیے سرکاری مشینری استعمال نہیں کی جا سکتی۔