Joint Mock Exercise of NDRF-Adani Group: گنگا ایکسپریس وے پر این ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ اور اڈانی گروپ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مشق
اس مشترکہ موک ڈرل کا بنیادی مقصد مختلف آفات سے نمٹنے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل، فوری ردِعمل، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور ہنگامی حالات میں امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔ مشق کے اختتام پر متعلقہ حکام نے پورے آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور مستقبل میں آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔





