Bharat Express DD Free Dish

MI vs GT

آئی پی ایل 2026 کے ایک ہائی وولٹیج مقابلے میں ممبئی انڈینس نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے دی ہے۔ نوجوان بلے باز تلک ورما کی پہلی آئی پی ایل سنچری نے ممبئی انڈینس کی اس جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ممبئی انڈینس کی یہ جیت نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات کو بھی مضبوط بنائے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلے سے پہلے روہت شرما کی فٹنس پر معمہ برقرار ہے۔ نیٹس میں پریکٹس کرتے نظر آنے والے روہت کی واپسی ممکن بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹاس کے وقت لیا جائے گا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک روہت شرما کو فیلڈ پوزیشن تبدیل کرنے کا اشارہ کرتے ہیں تو روہت شرما اپنے پیچھے دیکھتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہاردک ان سے پوزیشن تبدیل کرنے کو کہہ رہے ہیں اور پھر ہٹ مین بھاگ کردوسری جگہ جاتے ہیں۔