Yog at Tihar Jail: ’’یوگا اور دھیان قیدیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا مؤثر ذریعہ‘‘ تہاڑ جیل میں عالمی یوم یوگا کا انعقاد، تین سو سے زائد قیدیوں نے یوگ میں لیا حصہ
افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر اننت برادار نے کہا کہ یوگا صرف جسمانی ورزش نہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی تربیت کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں رہنے والے افراد کے ذہنی دباؤ، تنہائی اور جارحانہ رویوں پر قابو پانے اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں یوگا اور دھیان انتہائی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ معاشرے میں ایک بہتر اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے واپس لوٹ سکیں۔




