Rishikanta Singh Clinches Silver Medal: دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کو ملی دوسری کامیابی، رشی کانت سنگھ نے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں جیتا چاندی کا تمغہ
رشی کانت نے مجموعی طور پر 264 کلوگرام وزن اٹھایا جس میں اسنیچ میں 121 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 143 کلوگرام شامل ہیں۔ ملیشیا کے محمد انیق کاسدان نے 273 کلوگرام کے دولت مشترکہ کھیلوں کے ریکارڈ مجموعی اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 121 اور کلین اینڈ جرک میں 152 کلوگرام وزن اٹھایا۔ کینیا کے جوشوا مبویا نے 260 کلوگرام کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔




