مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش
مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ شگن سینی نے مشتبہ حالت میں خود کشی کرلی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پھندے سے نیچے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
Sejal Pawar’s Statement: پرنیت مورے کے شو میں ایم بی بی ایس طالبہ سجل پوار کے بیان پر ہنگامہ، جانچ کمیٹی تشکیل، معاملے کی تحقیقات شروع
ممبئی کے معروف کے ای ایم اسپتال کی ایم بی بی ایس طالبہ سجل پوار کے ایک بیان پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال سجل پوار کو معطل نہیں کیا گیا ہے، تاہم معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی تادیبی کارروائی سے قبل جانچ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے گا تاکہ حقائق مکمل طور پر سامنے آنے کے بعد مناسب فیصلہ کیا جا سکے۔





