Commonwealth Games: دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت نے 13 طلائی، 17 نقرئی اور 9 کانسے سمیت مجموعی طور پر 39 تمغوں کے ساتھ کیا مہم کا اختتام
ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں بھارت نے سب سے زیادہ 16 تمغے حاصل کیے، جن میں 3 طلائی، 7 نقرئی اور 6 کانسے شامل ہیں۔ باکسنگ میں بھارت نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 تمغے جیتے، جن میں 7 طلائی اور 3 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ خواتین باکسرز نے 5 طلائی جبکہ مرد باکسرز نے 2 طلائی تمغے جیتے۔ ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے حصے میں 8 تمغے آئے، جن میں میرا بائی چانو واحد بھارتی طلائی تمغہ جیتنے والی ویٹ لفٹر رہیں۔
World Police & Fire Games 2025: امریکہ میں منعقدہ عالمی پولیس فائر گیمز میں اترپردیش پولیس کے 43 کھلاڑیوں نے 95 تمغے جیت کر عالمی سطح پر ریاست اور ملک کا نام کیا روشن
کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ریاست اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ 43 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے نے 27 جون سے 6 جولائی کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں 95 تمغے (45 طلائی، 34 چاندی، 16 کانسی) جیتے۔





