Chinmaya Mission: چنمیہ مشن صرف ایک ادارہ نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے، وزیر اعظم مودی نے چنمیہ امرت مہوتسو کا کیا افتتاح
وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ فروری 1993 میں ان کی گرو دیو سے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ سوامی چنمیانند کو امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقد ہونے والی ’عالمی مذہبی کانفرنس‘ کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دینے گئے تھے۔ اسی وقت سوامی وویکانند کی تاریخی تقریر کے 100 سال مکمل ہو رہے تھے۔وزیر اعظم کے مطابق، گرو دیو نے اس دعوت کو قبول کر لیا تھا۔





