Delhi Congress Vote Chor Gaddi Chhod Maha Rally: دہلی کانگریس کی 14 دسمبر کی ’ووٹ چور گدّی چھوڑ مہا ریلی‘ کی تیاریاں عروج پر، کارکنان کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں
الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی کی مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 14 دسمبر کو رام لیلا میدان میں ہونے والی ووٹ چور گدّی چھوڑ مہا ریلی میں دہلی کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کے لیے، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ریلی کے مقام رام لیلا میدان کا دورہ کیا۔ ریلی میں پہنچنے والوں کو کسی بھی قسم کی دقت نہ ہو، اس کے لیے میدان میں کانگریس لیڈروں کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔





