Malviya Nagar Fire: مالویہ نگر آتشزدگی سانحہ: ہوٹل مالک چار روزہ پولیس ریمانڈ پر، تحقیقات میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے بعد لوکیش بجاج کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد مقامات پر تحقیقات کیں، جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ جمعرات کے روز اسے دہلی کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے مزید تفتیش کے لیے اس کی چار روزہ ریمانڈ کی درخواست کی۔
Hotel Owner Lovkesh Bajaj Arrested: مالویہ نگر آتشزدگی: ہوٹل مالک لوکیش بجاج گرفتار، سانحے کی عدالتی جانچ کا حکم
دہلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک لوکیش بجاج کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس المناک حادثے میں اب تک 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 10 بھارتی اور 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔




