Akhilesh Yadav targets BJP: ’’رام مندر غبن معاملے میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو بنایا نشانہ‘‘ کہا-’’حکومت نے آئین اور بھگوان رام دونوں سے کی غداری‘‘
رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں 25 جون کو ایودھیا کے رام مندر میں موصول ہونے والے عطیات میں مبینہ خرد برد کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو اپنی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ معاملے کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے اور کسی بھی قصوروار کو بخشا نہ جائے۔





