Bharat Express DD Free Dish

Lex Fridman with PM Modi

پی ایم مودی نے فریڈمین کو بتایا کہ 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد، میں نے دیکھا کہ اس وقت ہم بہت سی عالمی بحثوں کا حصہ نہیں تھے جیسا کہ آج صدر ٹرمپ اور DOGE کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔ لیکن میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ کس قسم کا کام کیا گیا تھا۔ میں نے دیکھا کہ بعض سرکاری اسکیموں، خاص طور پر فلاحی پروگراموں سے بہت سارے لوگ استفادہ کر رہے ہیں جو حقیقی زندگی میں کبھی موجود ہی نہیں تھے۔

پی ایم مودی نے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارا سرحدی تنازعہ جاری ہے۔ سال 2020 میں سرحد پر پیش آنے والے واقعات نے ہمارے درمیان فاصلے بڑھا دیے۔ میں نے ابھی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ تب سے سرحد پر حالات بہتر ہوئے ہیں۔ 2020

پی ایم مودی نے اپنے ناقابل شکست سیاسی کیرئیر اور بی جے پی کی کامیابی کے راز کو بھی اس پوڈ کاسٹ کے دوران واضح کیا ۔پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی حکمرانی انتخابی نہیں بلکہ عوام پر مرکوز ہے، سیاسی فائدے پر شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔

پی ایم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اکیلے تعلیمی اسکور طالب علم کی حقیقی صلاحیتوں کی وضاحت نہیں کر سکتے اور سیکھنے کے لیے ایک وسیع تر نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں- جو تخلیقی صلاحیتوں، تجسس اور حقیقی دنیا کی مہارتوں کو پروان چڑھاتا ہے۔

گفتگو کے دوران پی ایم مودی نے مشترکہ روایات کی طرف اشارہ کیا جو علاقائی اختلافات کے باوجود ہندوستانیوں کو متحد کرتی ہیں۔جنوب سے شمال تک، آپ کو بے پناہ تنوع نظر آئے گا۔ لیکن اگر آپ تھوڑی گہرائی میں غور کریں تو آپ کو ایک مشترکہ دھاگہ ملے گا۔

پی ایم مودی نے کہاکہ پہلی صدیوں میں ہمارے اور چین کے درمیان تنازعات کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ ہمارے دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے سے سیکھتے رہے، ایک وقت تھا جب چین پر بدھا کا بہت اثر تھا، یہ خیال یہاں سے وہاں تک چلا گیا۔

فریڈمین نے پی ایم مودی سے پوچھا کہ وہ تنقید کو کس نظر سے دیکھتے ہیں، خاص طور پر جب گجرات فسادات جیسے حساس مسائل کی بات آتی ہے۔ اس پر پی ایم مودی نے جواب دیا، تنقید جمہوریت کی روح ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اے آئی محقق اور معروف پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ تین گھنٹے کے پوڈکاسٹ میں 2002 کے گودھرا فسادات پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے فسادت کے تعلق سے ’’جعلی بیانیہ‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات نے 2002 سے پہلے 250 سے زیادہ بڑے فسادات دیکھے ہیں، جن میں 1969 کا ایک فساد بھی شامل ہے جو چھ ماہ تک جاری رہا تھا۔