LoP in Bengal Assembly: ترنمول کانگریس نے سوبھندیب چٹوپادھیائے کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور فرہاد حکیم کو چیف وہپ مقرر کیا
ابھیشیک بنرجی نے مغربی بنگال انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تقریباً 30 لاکھ حقیقی ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ’’انتہائی مشکل انتخابات‘‘ کا سامنا کیا اور الزام لگایا کہ سرکاری ایجنسیاں اور الیکشن کمیشن جانبدارانہ انداز میں کام کر رہے تھے۔





