Unnao survivor’s counsel reacts as SC stays Sengar bail: ’’یہ فتح نہیں، بس سانس لینے کا وقت ملا ہے‘‘ کلدیپ سینگر کی ضمانت پر روک کے بعد اُنّاؤ متاثرہ کے وکیل کا ردعمل
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُنّاؤ عصمت دری کیس کی متاثرہ لڑکی کے وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی یہ روک متاثرہ کو وقتی راحت ضرور دیتی ہے، مگر کئی سنگین خدشات اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’میں متاثرین کو یقین دلا سکتا ہوں کہ ہمیں ایک معمولی سی راحت ملی ہے۔ اسے فتح نہیں کہا جا سکتا، البتہ ہمیں کچھ دیر سانس لینے کا وقت ضرور ملا ہے۔‘‘
Court on Adani’s confidential data: اڈانی گروپ کی آسٹریلیا میں بڑی جیت، کوئنزلینڈ سپریم کورٹ نے اڈانی گروپ کی براؤس مائننگ اینڈ ریسورسز کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی یا حصول پر لگائی روک
آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سرگرم کارکن بین پیننگز کو اڈانی گروپ کی براؤس مائننگ اینڈ ریسورسز کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی یا حصول سے مستقل طور پر روک دیا گیا ہے اس کے ساتھ کئی سالہ قانونی جدوجہد کا اختتام ہوگیا ہے۔





