Amit Shah Launches LPMS: وزیرِ داخلہ امت شاہ ایل پی ایم ایس کا آغاز کریں گے، سرحدی تجارت اور آمد و رفت مکمل طور پر ہوگی ڈیجیٹل
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ 9 جون کو لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم (LPMS) کا آغاز کریں گے۔ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم سرحد پار تجارت، مسافروں کی آمد و رفت اور لینڈ پورٹس کے انتظامی نظام کو مزید تیز، محفوظ اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس نظام کے ذریعے مختلف خدمات اور عمل کو ڈیجیٹل شکل دی جائے گی، جس سے کارکردگی میں اضافہ اور وقت کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
Land Port Management System: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 9 جون کو لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم کا کریں گے افتتاح، سرحدی انتظام میں ڈیجیٹل انقلاب کی تیاری
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سرحدی سلامتی اور داخلی تحفظ کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ و وزیرِ تعاون امت شاہ 9 جون کو نئی دہلی میں جدید ’’لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ (ایل پی ایم ایس) کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔





