اجین کی تکیہ مسجد انہدام معاملے میں سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست کی مسترد، مسجد کو مہاکال مندر کمپلیکس کی پارکنگ کی توسیع کے لیے منہدم کیے جانے کا ہے الزام
اصل عرضی مسجد میں نماز ادا کرنے والے 13 مقامی باشندوں نے دائر کی تھی۔ ان کا الزام تھا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے جنوری 2025 میں مہاکال مندر کمپلیکس سے متصل پارکنگ کی سہولت میں توسیع کے لیے تکیہ مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔





