Women Employment: وزیر اعظم مودی کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم سے 204 خواتین کو ملا روزگار، ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف
لکھیم پور کھیری میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 63 سیلف ہیلپ گروپس کی 204 خواتین قومی پرچم تیار کر رہی ہیں۔ ضلع میں ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہر پرچم کی تیاری پر خواتین کو 20 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
Lakhimpur Kheri Fire: اتر پردیش کےلکھیم پور کھیری کے گاؤں میں بھیانک آتشزدگی، 50 گھر خاکستر، مویشی ہلاک، لاکھوں کا نقصان
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم مٹولی مدھوسودن گپتا، سی او یادویندر یادو اور ایس ایچ او مہیش پاٹھک فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ گاؤں کے لوگ بھی کنوؤں اور ہینڈ پمپوں سے پانی لا کر آگ بجھانے میں لگ گئے،
Lakhimpur Kheri Petrol Panic: لکھیم پور کھیری میں پٹرول اور ڈیزل کو لے کر ہنگامہ، افواہوں کے چلتے پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں، انتظامیہ کی سخت وارننگ
پٹرول پمپ مالکان اور ملازمین نے بتایا کہ ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ صرف گھبراہٹ میں خریداری کا ہے۔ پہلے جو صارف کم مقدار میں پٹرول لیتے تھے، وہ اب زیادہ مقدار میں خریداری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اچانک مانگ بڑھ گئی ہے اور پٹرول پمپوں پر بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔
Controversy in Lakhimpur Kheri: لکھیم پور کھیری میں قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں پھیلی کشیدگی، ملزم گرفتار
اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں سوشل میڈیا پر ایک قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ صدر کوتوالی حلقے کے تحت آنے والی مہیوا گنج چوکی علاقے کا ہے، جہاں ویڈیو میں کی گئی مذہبی نوعیت کی نازیبا تبصرہ آرائی پر مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔
Adani Group: لکھیم پوری کھیری کی بے سہارا لولی کے علاج کے لیے آگے آئےگوتم اڈانی، علاج اور تعلیم کا اٹھا ئیں گے خرچ
اڈانی فاؤنڈیشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لولی مے وہ بھی بہتر علاج کرواتی ر ہے اور باقی بچوں کے ساتھ آگے بڑھتی ہے
Lakhimpur Kheri: لکھیم پور کھیری میں دوہرے قتل اور اجتماعی عصمت دری کیس میں مجرموں کوعمر قید کی سزا
لکھیم پور کھیری کے تھانہ نگراسن علاقے کے ایک گاؤں کی دو نو نابالغ لڑکیوں کو 14 ستمبر 2022 کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔جس کے بعد ان کی لاشیں کھیت میں پڑی ملی تھیں۔
Lakhimpur Kheri: لکھیم پور کھیری کیس کا ٹرائل مکمل ہونے میں لگ سکتے ہیں 5 سال
3 اکتوبر 2021 کو لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران جھڑپوں میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے۔ اس معاملے میں مشرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Lakhimpur Violence: عدالت نے آشیش مشرا کی عرضی کو کیا خارج
ایک مقامی عدالت نے 2021 کے لکھیم پور تشدد کیس میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے کمار مشرا 'ٹینی' کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 13 ملزمان کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔




