Bharat Express DD Free Dish

Labour Party

شاہی خاندان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’بادشاہ معظم نے معزز رکنِ پارلیمنٹ اینڈریو برنہم کو ملاقات کے لیے طلب کیا اور ان سے نئی حکومت تشکیل دینے کی درخواست کی۔‘‘ شاہی خاندان کے مطابق برنہم نے ملاقات کے دوران بادشاہ کی دعوت قبول کر لی اور انہیں باضابطہ طور پر وزیراعظم اور فرسٹ لارڈ آف دی ٹریژری مقرر کر دیا گیا۔

لیبر پارٹی کے اندر قائد کے انتخاب کے لیے ہونے والے عمل میں اینڈی برنہم واحد امیدوار تھے۔ انہیں ہاؤس آف کامنز میں لیبر پارٹی کے 403 ارکان میں سے 379 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جس کے باعث ان کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں آیا اور وہ آسانی سے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر منتخب ہو گئے۔

لیبر پارٹی تاریخی1997 کے نتائج کو دوہرانے جارہی ہے۔ لیبرپارٹی کو1997 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی جیت ملی تھی۔ اس وقت پارٹی کے رہنما ٹونی بلیئر تھے۔ پارٹی نے اس وقت 419 سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ کنزرویٹیو صرف165سیٹوں پرسمٹ کررہ گئی تھی۔