Bharat Express DD Free Dish

Kylian Mbappe

سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ حالیہ ریکارڈ اسپین کے حق میں ہے۔ یورو 2024 کے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 1-2 سے شکست دی تھی، جب کہ نیشنز لیگ 2025 کے سیمی فائنل میں بھی 4-5 سے کامیابی حاصل کی تھی۔تاریخ بھی اسپین کے لیے نیک شگون سمجھی جا رہی ہے۔ 2010 میں اسپین پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور اسی سال پہلی مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

فرانس اب کوارٹر فائنل میں مراکش کا سامنا کرے گا، جس نے اپنے پری کوارٹر فائنل میں کینیڈا کو تین-صفرسے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی ہے۔ اس میچ میں کائلین ایمباپے کا رواں ورلڈ کپ میں ساتواں گول تھا، جس کے ساتھ وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں مضبوط دعوے دار بن گئے ہیں۔

ایمباپے نے قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف 3-3 سے برابر رہنے والے مقابلے میں ہیٹ ٹرک بنا کر بھی تاریخ رقم کی تھی۔ وہ 1966 میں انگلینڈ کے جیوف ہرسٹ کے بعد ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے صرف دوسرے فٹبالر ہیں۔

انجری ٹائم میں میسی کے جادو کی بدولت ارجنٹائن نے 3-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ لیکن ایک بار پھر ایمباپے نے گول کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو زیر کیا اور 36 سال بعد میسی کی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چومنے کا موقع ملا