Bharat Express DD Free Dish

Kupwara Encounter

جموں و کشمیر کے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے اور فوج نے پورے سیکٹر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے اے کے سیریز کی دو رائفلیں، چار راکٹ لانچر، گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن سری نگر میں مقیم بھارتی فوج کی چنار کور کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔

کپواڑہ میں پچھلے تین دنوں میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔ یہ مقابلہ کمکاری کے علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہوا۔ ممکنہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کمکاری کے علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔