Khan Global Coaching Centre: پٹنہ میں خان گلوبل اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا فائر سیفٹی آڈٹ، پولیس تحقیقات بھی جاری، 2 جون کی رات پیش آیا تھا ہنگامہ
5 جون کو کدم کواں تھانے میں معروف ماہر تعلیم فیصل خان جو ’خان سر‘ کے نام سے مہشور ہیں اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 109 (اکسانا یا معاونت کرنا) اور آرمس ایکٹ کی دفعات 25(9)، 27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔





