Bharat Express DD Free Dish

Karakat

پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک کے ہر دشمن سے ہے۔ چاہے وہ سرحد پار ہو یا ملک کے اندر ہو۔ گزشتہ سالوں میں ہم نے تشدد اور بدامنی پھیلانے والوں کو ختم کیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جب میں بہار آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کی سوچ سے بھی زیادہ سزا ملے گی۔ آج جب میں بہار آیا ہوں تو میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

دیویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے بہار کی تمام 40 سیٹوں پر قبضہ کر لے گی اور نریندر مودی مرکز میں تیسری بار وزیر اعظم ہوں گے۔

پون سنگھ نے 9 مئی کو آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے لوک سبھا ٹکٹ کے لیے آر جے ڈی جیسی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی تھی۔