Police team attacked in Kaimur: شراب پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مارنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ، کئی اہلکار زخمی، بہار کے کیمور ضلع کا واقعہ
پولیس کے مطابق گولی لگنے والے شخص کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے پیچھے کی جانب سے گولی لگی، جس کے بعد معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور مکمل جانچ کے بعد ہی فائرنگ کی سمت اور اصل حالات واضح ہو سکیں گے۔





